Live Updates

باجوڑایجنسی میں تحریک انصاف کوبڑا دھچکا ،313افراد اے این پی میں شامل

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:42

باجوڑایجنسی میں تحریک انصاف کوبڑا دھچکا ،313افراد اے این پی میں شامل

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) باجوڑایجنسی میں تحریک انصاف کوبڑا دھچکا ،313افراد اے این پی میں شامل ہوگئے۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک پرہجوم شمولیتی تقریب تحصیل اتمانخیل علاقہ حیاتی یوسف دین کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ تقریب میں اے این پی کے رہنما?ں ، کارکنوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں تحریک انصاف سے 313افراد نے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت اختیار کرنیوالے افراد نے کہا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی قواعد وضوابط معلوم ہیںبلکہ آپس میں رسہ کشی کررہے ہیں۔ شمولیت اختیار کرنیوالے افراد نے اسفندیار ولی خان ، اے این پی باجوڑ کے صدر عطائ اللہ خان اور جنرل سیکرٹری گل افضل خان کے قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی باجوڑ کے صدر عطائ اللہ خان ، جنرل سیکرٹری گل افضل خان ، حاجی لعلی شاہ ، ضرب الدین خان ، این وائی او صدر جاوید تندر، سخی بہادر، ملک برہان ، اے این پی کے پریس سیکرٹری شاہ نصیر خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ اے این پی ہی پختون قوم کی شناخت او رترجمان پارٹی ہے کیونکہ اے این پی نے ہمیشہ پختون قوم کے حقوق کیلئے صدا بلند کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پختون قوم کو مشکلات ومصائب سے نکلنے کیلئے سرخ جھنڈے تلے متحد ہونا پڑیگا۔ پختون قو م مزید اسلام کے نام پر دھوکہ دینے والے اور پنجاب وسندھ کے مداریوں کے جھانسے میں نہ آئے کیونکہ ان مداریوں نے ہمیشہ پختونوں کو دھوکہ دیاہیں۔ مقررین نے کہا کہ ایف سی آر قبائلی علاقوں کی ترقی میں سب سے بڑ ارکاوٹ ہے اور فاٹا کے تمام مسائل کی جڑایف سی آر ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرکے ایف سی آر کا خاتمہ کیاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات