ڈیرہ ‘ڈی پی او لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی نے چہلم امام حسین ?2016 کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

ضلع بھر کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:42

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)ڈی پی او ڈیرہ لیفٹینٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی نے چہلم امام حسین ?2016 کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی،ضلع بھر کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا،13 تھلہ جات میں سے 5 تھلہ جات کو حساس ترین جبکہ 8 تھلہ جات کو حساس قرار دیدیا گیا،ڈیرہ اسماعیل خان ،پہاڑ پور اور کلاچی میں 21 جلوس نکالے جائیں گے، ڈیرہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں 55 گلیوں کو سیل کردیا گیا،ڈیرہ پولیس کے علاوہ ایف آر پی کی تین پلاٹون بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگادی گئی،چہلم امام حسین ?کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں ڈی پی او یاسر آفریدی کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین ? 2016 کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ضلع ڈیرہ کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو 3 سیکٹرز،پہاڑ پور اور کلاچی کو بھی ایک،ایک سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے چہلم امام حسین ?کے دوران ضلع بھر میں کل 23 مجالس منعقد ہونگی جن میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں 17 ،پہاڑ پور میں 2 اور کلاچی میں 4 مجالس منعقد ہونگی،جبکہ ضلع بھر میں 21جلوس نکالے جائیں گے جن میں ڈیرہ شہر میں 17 ،پہاڑ پور میں2 اور کلاچی میں بھی 2جلوس نکالے جائیں گے،ڈیرہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں 55 گلیوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے، سیکورٹی پلان میں سرکلر روڈ پر 33 گلیوں پر پولیس تعینات کرکے شہر کو سیل کردیا گیا ہے اسی طرح 13 خارجی راستوں پر بھی پولیس کی خصوصی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ 19 چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں،ڈیرہ پولیس کے 1500 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ ایف آر پی کی تین پلاٹون بھی سیکورٹی کے فرائض بیک وقت سر انجام دیں گی چہلم امام حسین ?کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ڈی پی او یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ چہلم امام حسین ?کے موقع پر ڈیرہ پولیس ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیگی فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی عوام قیام امن کیلئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں۔