پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا صحت سہولت کارڈ سکیم صوبے کے غریب عوام کے لیے ایک قابل تحسین اقدام اور غریب عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے

ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کاصحت سہولت کارڈ بارے آگہی ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:42

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا صحت سہولت کارڈ سکیم صوبے کے غریب عوام کے لیے ایک قابل تحسین اقدام اور غریب عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجر گڑھی میں سالک فا?نڈیشن کے زیر اہتمام صحت سہولت کارڈ سے متعلق آگہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی زاہد خان درانی، عبیداللہ خان مایار، تحصیل ناظم اعلیٰ مردان حاجی ایوب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سکیم سے ضلع مردان میں ایک لاکھ 3 ہزار 59 افراد مستفید ہونگے جس کے لیے صوبائی حکومت نے 5ارب روپے مختص کئے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ سکیم کی شروعات سے غریب عوام پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو دعائیں دیتے رہینگے۔صوبائی حکومت سڑکوں اور عمارتوں کی بجائے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ترجیح دے رہی ہے۔ آخر میں شرکائ کو ہیلتھ کارڈ سکیم کے حوالے سے ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔