․خیبر ایجنسی ‘خاصہ دار فورس نے پشاور سے لنڈیکوتل آنے والے بس سے تلاشی کے دوران 190بوری یوریاں برآمد کرلیں ‘ بس ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:38

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل خیبر چینگی پوسٹ کے قریب تلاشی کے دوران خاصہ دار فورس کے جوانوں نے پشاور سے لنڈیکوتل انے والے بس سے تلاشی کے دوران 190بوری یوریاں برآمد کرکے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور یوریا ں کو لنڈیکوتل تحصیل منتقل کرا دیا گیا تحصیلدار ارشاد خان نے رابطے پر بتایا کہ صبح سویرے خاصہ دار فورس کی پارٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں بس کے خفیہ خانوں سے یوریاں برامد کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ یوریاں کی سمگلنگ پر پہلے سے بھی پابندی عائد کر دی گئی ہیں اور تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :