ضلع مردان میں ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ میں نعت خوانی اور ادبی مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:38

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ضلع مردان میں ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ میں نعت خوانی اور ادبی مقابلے اختتام پذیر، گورنمنٹ ہائی سکول رٴْستم کے محمد عماد نے نعت خوابی کے مقابلے میں پہلی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جمال گرھی کے طالب علم محمد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریری اٴْردو میں جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا نے پہلی ، جی ایم ایس کاٹلنگ نے دوسری، ملی نغمہ میں جی ایچ ایس ایس بغدادہ نے پہلی، جی ایچ ایس لوند خوڑ نے دوسری، حسن قرأت میں جی ایچ ایس بکٹ گنج نمبر۲ نے پہلی، جی سی ایم ایس نمبر۲ مردان نے دوسری، انگریزی تقریر میں جی ایچ ایس گدر نے پہلی، جی ایچ ایس جلالہ نے دوسری، قومی ترانہ میں جی سی ایم ایچ ایس نمبر۳ مردان نے پہلی جی ایچ ایس لوند خوڑ نے دوسری، جمناسٹک کے مقابلوں میں جی ایچ ایس شرقی ہوتی نے پہلی ، جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا نے دوسری جبکہ پی ٹی شو میں جی ایچ ایس سری بہلول نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضیائ الدین مروت نے کھیلوں کی افادیت کو اٴْجاگر کرنے پر روشنی ڈالی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اے ڈی او سپورٹس اجمل خان، جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد طارق، پرنسپلز اعجاز باچہ، حافظ زبیر احمد، اشرف علی، حامد خان، جاوید خان، طارق جمال، اقبال انور، عبد الرازق اور ڈی پی ای فدا محمد بھی موجود تھے۔