بلدیاتی انتخابات میں منتخب چیرمین اور کونسلروں کو جلد دفاتر ، فرنیچر اور عملہ فراہم کردیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر حیدر آباد
شہر میں بڑے عرصے سے تجاوزات قائم تھیں اس کو ختم کر دیاگیا، ہر کام شہر کے مفاد میں ہوگا، معتصم عباسی
ہفتہ 12 نومبر 2016 20:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میری یہ اولین کوشش ہے کہ حیدرآباد کو خوبصورت شہر بنا کر عوام کو جدید اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں بڑے عرصے سے تجاوزات قائم تھیں اس کو ختم کر دیاگیا ہے ۔ اس سے قبل کسی دور میں بھی یہ کام نہیں ہوا ہے اور حیدرآباد شہر کے مفاد میں جو بھی کام ہو گا اس کو ہر صورت میں ضرور مکمل کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بڑی آبادی والے علاقوں کو ماضی میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا مگر اب ان علاقوں میں پینے کا پانی ، گلیاں ، گلیوںمیں سی سی بلاک کی تعمیر ، اسٹریٹ لائٹس، صفائی اور دوسری سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع کر کے 6 ماہ کے اندر ان علاقوں میں تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ نادرا انتظامیہ سے رابطہ کر کے پیدائشی ، موت اور دوسرے ضروری فارم ایک ہفتے کے اندر یونین کونسلوں کے چیرمینوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ یوسیز بھی بہتر طریقے سے کام کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر کے قدیم علاقوں ، محلوں، گلیوں کو اتنا چھوٹا کر دیاگیا کہ ایمرجنسی کے دوران گلیوں میں ایمبولینس کا آنا نا ممکن ہو گیا اس لیے ایسی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے تاکہ ایمرجنسی کے دوران بلا رکاوٹ ایمبولینس آمد رفت احسن ہو سکے ۔ انہو ںنے کہا کہ جن علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات موجود نہیں ہیں ان علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی ، اسٹریٹ لائٹس، گلیو ں میں سی سی بلاک کی تعمیر اور دوسرے عوامی سہولیات کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیاگیا ہے جبکہ یونین کونسلوں کے منتخب چیرمینوں کے دفاتر ،فرنیچر، آفس عملے سمیت صفائی کا عملہ ، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے گاڑیوں کی فراہمی جلد کی جائے گی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے سابق پولیٹیکل اسسٹنٹ حیدرخان نے کہا کہ ہمیں یہ فخر ہے کہ پی پی پی نے گزشتہ تین برسوں کے دوران حیدرآباد ضلع میں 3 سو ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کو جلد ختم کر کے انہیں وافر مقدار میں پانی مہیا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے یونین کونسلروں اور چیرمینز کو کہا کہ وہ عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر عملے کیخلاف سخت قانونی اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے ڈی سی اور میں خود ہر ماہ یوسی چیرمینوں سے اجلاس منعقد کریں گے تاکہ عوام کے جلد مسائل حل ہوں سابقہ صوبائی وزیر زاہد بھرگڑی نے کہا کہ پی پی پی عوام کا درد رکھنے والی پارٹی ہے اور عوام سے جو بھی واعدے کرتی ہے وہ پورے کرتی ہے ۔ انہوں نے نو منتخب یونین کونسلوں کے چیرمینوں کو کہا کہ جس طرح عوام نے آپ پر اعتماد کرکے آپ کو منتخب کرایا ہے اسی طرح آپ کو بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہو گا اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی ہو گی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ون غلام مرتضی میمن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد نظام الدین جتوئی ، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد فدا شورو، میونسپل کمشنر حیدرآباد شاہد علی خان ،پی پی پی لیڈیز ونگ ضلع حیدرآباد کی سابقہ صدر صنم تالپور ، پی پی ضلع حیدرآباد کے سابق اطلاعات سیکریٹری سید کمال شاہ ، ایم ڈی واسا مسعود جمانی ،18 یونین کونسلو ں کے چیرمینوں اور 9 مخصوص سیٹوں پر منتخب کونسلروں کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.