کینٹ تیز رفتار ٹرک ایئر پورٹ کے حفاظتی جنگلے سے ٹکراگیا ، حساس اداروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:33

کینٹ تیز رفتار ٹرک ایئر پورٹ کے حفاظتی جنگلے سے ٹکراگیا ، حساس اداروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)کینٹ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک ایئر پورٹ کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گیا ، حساس اداروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کینٹ کے علاقہ مہر آباد میں تیز رفتار ٹرک نمبر LZR4261نے ایئرپو رٹ کے سکیورٹی پو ل نمبر10 سے ٹکرا گیا جس سے حفاظتی جنگلہ ٹو ٹ گیا اور پو ل بھی اکھڑ گئے ۔ جس پر حساس اداروں نے ٹرک ڈرائیور عثمان ولد محمد بوٹا کو حراست میںلے لیاجو کہ ننکانہ کے رہائشی تھا ۔