وزیراعلی شہباز شریف کی بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت

قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:16

وزیراعلی شہباز شریف کی بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے -وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت واظہار ہمدردی کیا ہے - وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں -معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں -انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے - وزیر اعلی نے وزیر اعلی کی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی-