پنجاب بھر میں ڈاکٹروں کی ہزاروں آسامیاں خالی، صوبائی حکومت ڈاکٹروں کی بھرتی سے گریزاں ہے،قمر زمان کائرہ

وفاق اور پنجاب حکومت کی نام نہاد گڈ گورننس اور عوام کی خدمت صرف لفاظی اور اشتہاری حد تک محدود ہے،بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے اس بات پر سخت حیرت کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈاکٹروں کی ہزاروں آسامیاں خالی ہیں۔ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ جہاں انہیں دو ٹکے کا فائدہ نہ ہو توجہ نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاق میں نواز حکومت اور پنجاب میں شہباز حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ عوام کو مجرموں کے رحم و کر پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی پکڑ نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی نام نہاد گڈ گورننس اور عوام کی خدمت صرف لفاظی اور اشتہاری حد تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ کئی ماہ گزر جاتے ہیں مگر وفاقی اور پنجاب کی کابینہ کا اجلاس تک نہیں ہوتا۔ پتہ نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کہاں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :