لاہور سے کراچی جانیوالی بابا فرید ایکسپریس کے زد میں آکر ٹریک کنارے کھڑا ٹریکٹر تباہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:16

بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) لاہور سے کراچی جانے والی بابا فرید ایکسپریس کے زد میں آکر ٹریک کنارے کھڑا ٹریکٹر تباہ ہو گیا واقعات کے مطابق چک نمبر261ای ۔

(جاری ہے)

بی کے حدود میں الہ آباد کے قریب ریلوے ٹریک کے کنارے کچی پکی کے رہائشی ٹریکٹر مالک ظہور احمد نے اپنا دھکا سٹارٹ میسی ٹریکٹر نمبرے 282-BN.Sڈھلوان پر کھڑا کر رکھا تھا اور خود کسی کام سے چلا گیا ڈیڑھ بجے دن جب لاہور سے کراچی جانے والی بابا فرید ایکسپریس وہاں پہنچی تو گاڑی کے انجن نے اس ٹریکڑکو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور اٹھا کر دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی جس سے ٹریکٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم ٹرین کسے نقصان سے محفوظ رہی پولیس مصروف تفشیش ہے #

متعلقہ عنوان :