گوجرہ سب ڈویثرن میں جوئے کے اڈوں کیخلاف کا رروائی نہ ہوسکی ‘پولیس با اثر افراد کے خلاف کا رروائی سے گریزاں

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:37

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) گوجرہ سب ڈویثرن میں جوئے کے اڈوں کے خلاف کا رروائی نہ ہوسکی پولیس با اثر افراد کے خلاف کا رروائی سے گریزاں۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردوں نواح میں جوا کے بڑے بڑے اڈے قائم ہیں جہا ں پر پرا ئز بانڈ نمبروں کی آ ڑ میں سادہ لوح لوگو ں کو بھاری انعام کا لا لچ دے کر لوٹنے کا دھندہ عروج پر ہے با اثر افراد کے کا رندے مختلف علا قوں میں دیدہ دلیری سے جعلی پرا ئز با نڈز کی پر چیا ں فروخت کرتے ہوئے پا ئے گئے ہیں مقامی پولیس نے کے خلاف کا رروائی کرنے کی بجائے انہیں پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

جعلی پرا ئز بانڈز کی پر چیا ں فروخت کرنے والو ں نے سینکڑو ں گھر اجا ڑ دیئے انعام کے لا لچ میں سا دہ لوح لوگو ں نے اپنے گھر تک فروخت کرکے رقم جوا کی نظر کر دی اب وہی لوگ خو د کشیو ں پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

گوجرہ شہر میں جوا کے اڈو ں پر پورے پنجاب سے چٹھے اکٹھے کئے جا تے ہیں اور بعدازاں فرضی قر عہ اندازی کے ذریعے کرو ڑوں رپے ہڑپ کر لئے جاتے ہیں۔ پرا ئز با نڈز کی جعلی پرچیا ں فروخت کرنے والو ں کا کہنا ہے کہ بھاری منتھلی دیتے ہیں ہمارے خلا ف کو ئی ما ئی کا لال کا رروائی نہیں کر سکتا بعض جوا کے اڈو ں کو با اثر سیا سی شخصیا ت کی سر پرستی بھی حا صل ہے جن کے خلاف کا رروا ئی کیلئے پولیس بھی گھبرا تی ہے۔

عوامی حلقوں نے آ ئی جی پنجاب اور آ ر پی او فیصل سے مطالبہ کیا ہے کہ جوا کرانے والے بڑے بڑے مگر مچھو ں کوقا بو کر کے سا دہ لوح عوام کو بچا یا جا ئے اور جوا کے اڈو ں سے منتھلی اکٹھی کرنے والے پو لیس اہلکا رو ں کے خلاف بھی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے۔۔