حافظ آباد ‘چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کو سلسلہ رک نہ سکا

نامعلوم دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور ہزاروںروپے نقدی چرا لے گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) حافظ آباد چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کو سلسلہ رک نہ سکا۔ نامعلوم چور انار کلی بازار سے فوٹوگرافی کی ایک دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور ھزاروں روپے نقدی چرا لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نصیر احمد لوکیشیئر نے انارکلی بازار حافظ آباد میں فوٹوگرافی کی دوکان بنارکھی تھی۔

گذشتہ رات وہ دوکان بند کرکے گھر چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران نامعلوم چور چھت کے دروازے سے دوکان میں نیچے اترے اور تالے توڑ کر وہاں سے اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کے دو کیمرے اور 22ہزار روپے سے زائد نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس کی لہر سرایت کرگئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد اور اسکے گردو نواح میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی 20سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس ان وارداتوں کے ملزمان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :