وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ ہیلتھ نارووال کے زیر اہتمام عالمی نمونیا ڈے کے حوالہ سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ ہیلتھ نارووال کے زیر اہتمام عالمی نمونیا ڈے کے حوالہ سے ٹی ایم اے ہال میںسیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ای دی او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری نے کی۔سیمینار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری،ڈسٹرکٹ ہیلت آفیسر ڈاکٹر خالد جاوید،ڈاکٹر زاہد رندھاوا،ممتاز احمد بٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا نمونیا بھی ماں اور بچے کی صحت کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے بد قسمتی سے ہم صحت کے حوالہ سے بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان سے بھی پیچھے ہیںاور اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ہم کوئی مقاصد نہ حاصل کر سکے نیشنل ہیلتھ میں پرائمری سطح پرلیڈی ہیلتھ ورکر کا اہم کردار ہے پنجاب میں ہر سال نمونیا کے پچاس لاکھ کیسسز سامنے آتے ہیں اور چالیس ہزار سے زائد بچے اس موذی مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں بخار اور کھانسی کے ساتھ سانس لینے میں دشواری،سانس کا تیز چلنا،دودھ کا نہ پینا اس کی علامات ہیںجبکہ پسلی کا چلنا اور سانس کے ساتھ پسلیوں کا اندر باہر ہونا،چھاتی سے خر خراہٹ،کوشش کے باوجود بچے کا دودھ نہ پینا خطرناک علامات ہیںانہوں نے کہا کہ 6ماہ تک کے بچوں کو مائیں دودھ پلائیںکیونکہ اس سے بچوں میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہیاس کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کو کورس بھی مکمل کروائیںبچوں کو سردی سے محفوظ رکھیںعلامات ظاہر ہونے پر قریبی صحت مراکز ،ہسپتال یا علاقائی ویکسینیٹر کے پاس مفت علاج کروائیںاس کے ساتھ بچوں کو وٹا من اے کی خوراک بھی ضرور پلائیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹی ایم اے ہال سے ای ڈی او ہیلتھ آفس تک ریلی بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :