ڈی ٹی ایچ کی نیلامی منسوخ کی جائے، کیبل آپریٹرز کا مطالبہ، شہر شہر احتجاج‘سوموار کو عدالت میں بھی جانیکا اعلان

کیبل آپریٹرز فیڈریشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

لاہور/کراچی /روالپنڈی/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کیبل آپریٹرز کے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے‘لاہور میں کیبل آپر یٹر نے سوموار کے روز عدالت سے بھی رجوع کر نیکا اعلان کرد یا ‘ وفاقی حکومت سے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی منسوخ کرنے کا مطالبہ جبکہ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کو تین سال تک لانچ نہ کیا جائے ‘ حکومت نے اس حوالے سے کوئی پالیسی بھی ابھی تک وضع نہیں کی۔

ہفتے کے روز پشاورمیں پر یس کانفر نس کے دوران کیبل آپر یٹرز نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ پر کیبل آپریٹرز نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ڈی ٹی ایچ لانچ ہونے سے خیبر پختونخوا میں 200 اور پشاور میں 45 لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز متاثر ہوں گے حکومت کی واضح پالیسی نہ آنے کی صورت میں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے لاہور میں کیبل آپریٹرز کے رہنما ?ں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو کیبل بند کر دیں گے راولپنڈی کیبل آپریٹرز یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پانچ سال تک ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاکراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ڈی ٹی ایچ نیلام کیا گیا تو لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :