ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو عوام دشمن اقدام قرار دیدیا

محکمہ گیس اور وزارت پیٹرولیم سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڑشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے محکمہ گیس اور وزارت پیٹرولیم و قدرتی پیدوار سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڑشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 2 مہینوں سے علمدارروڑ اور ہزارہ ٹاون سمیت کوئٹہ کے کئی علاقوں کے عوام دن 16 گھنٹوں تک گیس کی بندش کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں پورے پورے دن گھروں کے چولہے نہیں جلتے نہ ہی عوام کو گیس کی فراہمی کے سلسلے میں زمہ دار حکام سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں یوں لگتا ہے کہ محکمہ گیس نے پوری طرح آنکھیں بند کر رکھی ہے اور انہیں کہیں سے کوئی سنگین مسلہ نظر نہیں آرہا بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہری بالخصوص علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون کے عوام محکمہ کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے صارفین پر مشتمل ہے ان علاقوں کے صارفین کا حق بھی محکمہ گیس پر زیادہ بنتا ہے کہ ان علاقوں کو مکمل اور پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنایا جائیں مگر مجاز حکام کو بار بار درخواستیں دینے اور اخباری بیانات کے زریعے یاد دہانیاں کرائی گئی ہے کہ کوئٹہ شہر کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے مگر اس اہم مسلہ کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی بیان میں کہا گیا کہ سردیوں کی شروعات ہوچکی ہے طلباء امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے جنہیں سکون اور تسلی کے ساتھ تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے مگر محکمہ گیس نے انہیں 2 مہینوں سے جس نئے امتحان میں مبتلا کردیا ہے وہ انتہائی پریشان کن صورت حال کی نشاندہی کرتا ہے بیا ن میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں کا ہنگامی بنیادوں پر سروے کرکے گیس کی قلت ، پریشر میںکمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے پلاننگ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :