مظالم اور جھوٹے مقدمات ایم کیو ایم کو عوام کے مقدمات لڑنے سے نہیں روک سکتی ‘ایم کیو ایم پر غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے دباو ڈال کر ملکی دولت کو لوٹاجارہاہے

ْ متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑ و اراکین زونل کمیٹی کا جاری بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑ و اراکین زونل کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظالم اور جھوٹے مقدمات ایم کیو ایم کو عوام کے مقدمات لڑنے سے نہیں روک سکتی ایم کیو ایم پر غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے دباو ڈال کر ملکی دولت کو لوٹاجارہاہے کیونکہ ایم کیو ایم ملک میں واحد جماعت ہے جو دہشتگردی ، حکمرانوں کے کرپشن اور عوامی مسائل پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آواز اٹھاتی ہے دوسری سیاسی جماعتیں آپس میں گٹھ جوڑ کئے ہوئے ہیں اور ہر ایک کرپشن اور مال لوٹنے کیلئے اپنے نمبر لگائے ہوئے ہے ۔

آئندہ عام انتخابات میں ایم کیوا یم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر نئی ریکارڈ قائم کریں گے ایم کیو ایم جیسے محب وطن جمہوری جماعت کو دیوار سے لگانا درست اقدام نہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کو متوسط طبقے کے عوام ووٹ دیتی ہے مینڈیٹ کو بزورِ طاقت ختم کرنا کسی کی بھول ہے ۔ ہمارے ملک کے دو فیصد جاگیردار طبقے نے ہمیشہ ایم کیو ایم کو عوام کی خدمت کرنے سے روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اورذرائع کو استعمال کی ہے کیونکہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں بٹھایاہے تمام جمہوری جماعتوں کو ملک کی ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے ۔

حکومت وقت ایم کیو ایم کے بند آفسز کو کھول کرکے کارکنوں اور عوام کیلئے ماحول سازگاربنایا جائے انہوں نے کہا کہ کراچی ،حیدرآباد اور سندھ کے تمام شہری علاقوں میں ایم کیو ایم کے آفسز کو بند یا مسمار کیا گیاہے جوکہ غیر قانونی عمل ہے حالانکہ سندھ کے تمام شہری علاقوں میں عام لوگوں کے مسائل ایم کیو ایم کے دفاتر پر سنے جاتے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم کے عوامی نمائند ے مسائل کے حل کیلئے زون ،ٹاون اور یونٹ آفسز میں بیٹھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :