پاکستان فلاح پارٹی سبی کے انتخابات مکمل ‘ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ڈویڑنل صدر ‘ایم بابر خان جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان فلاح پارٹی سبی ڈویڑن کے انتخابات مکمل ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ڈویڑنل صدر ایم بابر خان ڈویڑنل جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ وکلائ پینل سے ملک فیصل بشیر ایڈووکیٹ کامیاب قرار پا ئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی سبی ڈویڑن و ضلع کے انتخابات صوبائی صدر عطائ اللہ جان نقشبندی و صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق کی نگرانی میں مقامی ہوٹل میں ہوئے جس میں پاکستان فلاح پارٹی کیرکن مشاورتی کونسل تاج محمد خجک، صوبائی پریس سیکرٹری سید طاہر علی کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی باہمی مشاروت کے بعد کثرت رائے سے ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ڈویڑن صدر ،ایم بابر خان ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ، ضلع سبی کے صدر محمد امین خجک ، جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم ہانبھی ، نائب صدر اول صوفی محمد اختر خجک، جوائنٹ سیکرٹری کریم داد سیلاچی ، فنانس سیکرٹری ہزار خان ، سیکرٹری تربیت امور بشیر احمد جبکہ وکلائ پینل کے صدر معروف قانون دان فیصل بشیر ایڈووکیٹ کو منتخب کرلیا گیا منتخب عہدیدارو ں نے پاکستان فلاح پارٹی کو سبی ڈویڑن میں مکمل فعال کرکے عوامی مسائل کو حل کرنے کا عہد بھی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مل کر پاکستان فلاح پارٹی کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ اور نوجوان نسل کوملک کی تعمیر وترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم کریں گے تاکہ مستقبل قریب میں یہ نوجوان نسل پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں بلوچستان کو امن خوشحالی کا گہوارہ بنانے میں اپنا رول پلے کرسکیںواضح رہے پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدر عطائ اللہ جان نقشبندی ، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق رکن مشاروتی کونسل تاج محمد خجک نصیر آباد ، جعفرآباد،صحبت پوراوستہ محمد سبی بولان سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں اور مقامی کابینہ کا بھی انتخاب کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :