ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال کے زیراہتمام ایک روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ اورویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

ڑوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال کے زیراہتمام اور ہیپاٹائٹس سیل کوئٹہ کے تعاون سے یک روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ اورویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگرطبی عملے نے مختلف دوردرازعلاقوں سے آئے ہوئے ایک سوساٹھ مردوخواتین اور بچوں کا آرڈی ٹی کٹس کے ذریعے سکریننگ اورپانچ سوپینسٹھ افراد کی ویکسینیشن کی۔

جن میں سے اکتیس افراد کا ٹیسٹ پازیٹیوتھا۔

(جاری ہے)

یم ایس ڈاکٹراختر مندوخیل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڑو ب ہیپاٹائٹس کے حوالے سے بلوچستان کے سات ہائی رسک اضلاع میں سے تیسرے نمبر پرہے۔ڑوب میںبیس فیصد لوگ ہیپاٹائٹس بی جبکہ سات تا دس فیصد لوگ ہیپاٹائٹس میںمبتلا ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سیل کوئٹہ کی جانب سے بی اورسی وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس اور انجریکس بی ویکسین فراہم کرد ی گئی ہیں۔ایم ایس نے مزیدکہاکہ کیمپ گزشتہ ماہ کے کیمپ کا تسلسل ہے،جوکہ آئندہ بدھ کو بھی سول ہسپتال میں لگایاجائے گا۔