سا ئنس کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ سائنس کیلئے ہمیں کافی کچھ چیزوں کی ضرورت ہے ، ، جعفرآباد تعلیمی لحاظ سے نمبر ون پر ہے‘جاوید انور شاہوانی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر جاوید انور شاہوانی، چیر مین میر عامر خا ن جمالی ڈی ای او ملا محمد اور دیگرنے کہاہے کہ اس وقت ملک سا ئنس کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سائنس کے لئے ہمیں کافی کچھ چیزوں کی ضرورت ہے ، ، جعفرآباد تعلیمی لحاظ سے نمبر ون پر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سائنس فاونڈیشن جعفرآباد یونٹ کے زیر احتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قبا ئلی سما جی شخصیت میر غلام مصطفی خان رند نے پاکستا ن سا ئنس فاندیشن جعفرآباد یو نٹ کی آفیس کے لئے تین ہزار فٹ زمین مفت عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اوستہ محمد میں پاکستان سائنس فاونڈیش جعفرآبا یونٹ کی جانب سے سائنس کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اور غیر سرکا ری اسکولوں کے اسا تذہ اور طلبائ اور طالبات نے شرکت کی او ر اس موقع پر بچوں نے سا ئنس کی ترقی پر روشنی ڈالی ، اس تقریب سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شاہوانی ، چیرمین میر عامر خا ن جمالی ڈی ای او ملا محمد ، منظور سومرو، سعد احمد نعمانی سجاد ابڑو، شیر محمد سومرو ، عبدالروف اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا سائنس کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن پاکستان پیچھے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے سیا ست دان ہیں لیکن وہ جدید ٹیکنا لوجی سے محروم ہیں اسکولوں میں استا د تو سائنس کے ہیں لیکن ان کے پاس آلات نہیں ہیں ، ڈپٹی کمشنر جاوید انور نے کہا کہ سا ئنس کی بدولت ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں لیکن ہمارے پا س وسائل کم ہیں انہوں نے کہا کہ سب ترقی کے لئے تعلیم ضروری ہے میں نے تعلیم کی طرف توجہ دی تو اب صوبائی سرکار پوچھتے ہیں کیا آپ نے جو کام شروع کیا وہ باقی اضلاع کو بھی بتائیں ، انہوں نے کہا کہ سائنس میوزم ڈیرہ اللہ یار کو دونگا اور استہ محمد کے لئے بھی چیرمین ملکر اوستا محمد میں بھی سا ئنس سینڑ بنا ئیں گے، اس کے علا وہ میڈل گرلز اسکول ایری گیشن کو اپ گریڈ بھی کیا اور اسکول کی بلڈنگ بھی منظور ہوا جو بلوچستان میں ایک مثالی ہو گا ، انہوں نے کہا کہ نقل کا خاتمہ کرنا ہوگا نقل سے پاس ڈگری کی کوئی اہ اس ہمیت نہیں اس لئے تعلیم حاصل کریں ، اس موقع پر چیرمین میر عامر خان جمالی نے ایک اچھی نظم پیش کرنے پر طا لب علم کو اپنی زاتی قیمتی گھڑی انعام دیا اور خطاب میں کہا کہ میں ڈاکٹر قدیر خان اور ادیب رضوی کا سلام پیش کرتا ہوں اور ڈی سی کو ہر تعاون کا یقین دلوایا اور کہا کہ ضلع جعفرآباد کسی اور ضلعے سے کم نہیں تعلیمی لحاظ کے ساتھ ساتھ ڈی سی بھی ایک لائق آفیسر ہیں ، اس سے قبل بچوں نے تقاریری مقابلے میں حصہ لیا اور جیتنے والوں میں ٹرافی شیلڈ اور سند تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ایس ڈی ایم دھرمو بھوانی ، تحسیلدار ڈیرہ اللہ یار، منظور خان پہنور، نائب تحصیلدار اوستہ امداد خا ن مری ، غلام مصطفی خان رند ، نائب چیرمین نیاز احمد عمرانی اور دیگر معتبرین بھی موجود تھے۔