سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عثمانی ٹا?ن نامی منصوبے میں پلاٹس کی تشہیر و فروخت مہم کو غیر قانونی قرار دیدیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ٰسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عثمانی ٹا?ن نامی منصوبے واقع شاہ فیصل کالونی نزد ملیر ہالٹ کراچی میں پلاٹس کی تشہیر و فروخت مہم کو غیر قانونی قرار دئیے ہوئے عوام الناس کو مذکورہ پر وجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں متعلقہ بلڈرز / ڈیویلپرز نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این او سی برائے تشہیر و فروخت کے بغیر اوپن پلاٹس کی خرید و فروخت بکنگ اور وال چاکنگ و بینرز سمیت دیگر ذرائع سے غیر قانونی اشتہار مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس پر ایس پی سی اے کی جانب سے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کو ان کے اپنے مفاد میں متنبہ کیا ہے کہ پروجیکٹ عثمانی ٹا?ن میں کسی بھی قسم کی لین دین نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :