سندھ سمیت تمام صوبوں میں گورنرمقرر کرنا وفاق کا آئینی حق ہے لیک،ن سیاسی انتقام کے طور پر منتخب حکومت کی بجائے گورنر راج لگانے والوں کو تنقید زیب نہیں دیتی

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں گورنرمقرر کرنا وفاق کا آئینی حق ہے لیک،ن سیاسی انتقام کے طور پر منتخب حکومت کی بجائے گورنر راج لگانے والوں کو تنقید زیب نہیں دیتی 2009 میں پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے والے بادشاہوں کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے وفاق کے آئینی و جمہوری اختیارات کے نام پر پنجاب کی منتخب حکومت کا خاتمہ کرنے والے جس طرح وفاق سے بے دخل کئے گئے آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی فارغ کردئیے جائیں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر، وفاقی وزیر مذہبی امور کے کوآرڈینیٹر سردار محمد نذیر، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، چیئرمین چوہدری اسد، وقار تنولی، رفیق تنولی اور پرویز تنولی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی بادشاہت کی باتیں عوام کو فریب دینے کے لئے کی جا رہی ہیں اصل بادشاہت تو دوبئی میں بیٹھ کر سندھ میں کٹھ پتلیوں کے ذریعے حکومت چلا رہی ہے پاکستان میں اب پیپلز پارتی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں گورنر سندھ کی تقرری پر وزیر اعلی کو اعتماد میں لینے کی خواہش رکھنے والوںنے کیا صوبے کا وزیر اعلی تبدیل کرتے وقت وفاق کو اعتماد میں لیا تھا پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی خالق جماعت ہے جس کے سب سے بڑے جمہوری لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی قوت سے اقتدار میں آتی ہے اور پاکستان میں جمہوریت کا تحفظ عوام ہی کرتے ہیں سیاسی نا امیدی نے پیپلز پارٹی کی صفوں میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے اسی لئے ان کی نومولود قیادت سمیت ہر لیڈر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی دن بدن بڑھتی مقبولیت سے خوفزہ ہو کر بچگانہ الزامات کی سیاست کر رہا ہے پنجاب کے دورے سے ڈرانے والے سندھ کے عوام کی عدالت میں جانے سے کیوں خائف ہیں پنجاب سمیت ہر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے مطمئن اور اس بات کاخواہاں ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ کئی ادوار تک ملک و قوم کی خدمت کریں اور پاکستان کو ماضی کی کرپشن اور ناکام حکومتوں کے اثرات سے مکمل طور پر پاک کریں چوہدری نثار وزیر اعظم پاکستان کو نڈر اور توانا بازو ہیں جن کی مثالی کارکردگی اور جرات نے کرپٹ حکمرانوں کو بیرون ملک پناہ پر مجبور کردیا ان کی سیاسی پیش قدمی کی وجہ سے جن لوگوں پر لرزہ طاری ہے قوم ان کی ماجی کی کارکردگی سے اچھی طرح وقف ہے اور آئند انتخابات میں ووٹ کی قوت سے انہیں سندھ سے بھی فارغ کردے گی۔

متعلقہ عنوان :