ڈونل ٹرمپ کے عزائم پوری دنیا کے کیلئے باعث تشویش ہیں، مفتی محمدنعیم

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلم حکمران امریکی مفادات کو ترک کرکے اپنے مفادات کو ترجیح دیں،نااہل حکمران امت مسلمہ کی حالت زار کاسب سے بڑا سبب ہے ، امریکا میں مسلمانوں کیخلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت حالات بنائے جارہے ہیں، پوری دنیا کی اسلام دشمن قوتیں مجتمع ہوکر اسلام پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں ، ڈونل ٹرمپ کے عزائم پوری دنیا کے کیلئے باعث تشویش ہیں،موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم میں جمع ہوکر مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینا ہوگا، اکائیوں میں تقسیم نے امت مسلمہ کو جونقصان پہنچایا اس کا نتیجہ آج ہم بگھت رہے ہیں۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ امریکا میں مسلم خواتین کیخلاف وال چاکنگ اور نئے امریکی صدر کے عزائم پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا اپنی لگائی ہوئی جنگ کی آگ میں جلنے والا ہے،مسلمانوں کیخلاف ڈونل ٹرمپ حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدام کیا گیا تو وہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہوگا اور امریکا کے خلاف نفرت میںمزید اضافے کا باعث بنے گا،مسلم خواتین پر حملے اور وال چاکنگ کا مقصدامریکا میںمقیم پاکستانیوں بالخصوص امریکی مسلمانوں کو خوف زدہ کرنا ہے مسلم حکمرانوں کو باہم اتحا د کے ذریعے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز بننے کی ضرورت ہے مسلم حکمرانوں کی باہم چپقلش کدورتوں نے امت مسلمہ کو نقصانا پہنچایا ہے، ڈونل ٹرمپ کے بیانات اور اس کے صدر بننے سے امریکا کا اصل چہرہ کھل کر امت مسلمہ کے سامنے آچکاہے اب بھی اگر مسلم حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے توبہت نقصان اٹھانا پڑے گا، انہوںنے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی نااہلی کے باعث آج دنیا بھر میںمسلمان اجتماعی طور پرسنگین حالات سے دوچار ہیں پچھلے کئی ماہ سے بھارت کا ظلم وستم کشمیر میں جاری ہے فلسطین کے مسلمان آزادی کو ترس رہے ہیں شام میں چن چن کر اسلام پسندوں کا قتل عام کیاجارہاہے ، برما کے بدھ مت مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ نہال ہاشمی کا بیان گورنر ہاوس سندھ کو دہشتگردوں کی آخری نشانی سے پاک کردیا کا بیان افسوسناک ہے اور سندھ کے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے اگرعشرت العباد دہشتگرد تھے تو پھر انہیں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے گورنر کے عہدے پر بدستور کیوں رہنے دیا ،انہوں نے کہاکہ عشرت العباد نے بحیثت گورنر سندھ عوام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کا انکار کسی صورت بھی ممکن نہیں ، ان کی گراں قدرخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے اس طرح کی بیان بازی افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :