پولیس بلاکسی امتیازوتفریق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف عمل ہے اور اس تسلسل میں تمام تر اقدامات کا مقصد صرف اور صرف قیام امن کے حالات پر کنٹرول اور لوگوں کی جان ومال‘ عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری ایک بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے کہا ہے کہ پولیس بلاکسی امتیازوتفریق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف عمل ہے اور اس تسلسل میں تمام تر اقدامات کا مقصد صرف اور صرف قیام امن کے حالات پر کنٹرول اور لوگوں کی جان ومال, عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،آئی جی سندھ نے میڈیا سے مذید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر, دہشت گردوں اور باالخصوص ایسی وارداتوں سے متعلق درج ہائی پروفائل کیسز کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،کیونکہ اس عمل سے ایک جانب تو تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت متاثر ہوتی ہے تو دوسری جانب انہی قیاس آرائیوں کا براہ راست فائدہ ملزمان اور ان کے سرپرست اٹھاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ اپنی کارکردگی, جرائم کے خلاف جاری آپریشنز, حکمت عملی ولائحہ عمل جیسے اقدامات کوہرسطح پر الکٹرانک وپرنٹ میڈیاکے ساتھ شیئر کیا ہے کیونکہ پولیس جانتی ہے کہ میڈیا سے بہتر عوام کی رہنمائی وآگاہی کوئی دوسرا ادارہ نہیں کرسکتا… لہذا میں میڈیا کے نمائندوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ باالخصوص ہائی پرفائل کیسسز سے متعلق پولیس کی کارکردگی کو آپ کے ساتھ ضرور شیئر کیا جائیگا اور آپ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے مگر آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہائی پروفائل کیسسز سے متعلق کسی بھی حوالے سے قیاس آرائی نہیں کی جائے گی،کیونکہ یہ کسی بھی لحاظ سے اس ملک صوبے اور اس کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے ان قیاس آرائیوں کا براہ راست فائدہ صرف اور صرف مجرموں کو پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :