ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل اولین ترجیح ہوگی ،گورنر سندھ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی سے وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے چیئر مین اور سابق چیف سیکریٹری سندھ جاوید اشرف حسین نے ہفتہ کوگورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جا وید اشرف حسین نے گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر انھیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ میں بطور گورنر سندھ بلا تفریق عوام کی خدمت کروں گا اس ضمن میں عوامی فلاحی بہبود کے ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دی جائے گی، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :