اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش کروں گا، گورنر سندھ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ہفتہ کوسندھ کے گورنر جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی سے ملاقات کی اور بطور گورنر سندھ تعیناتی پر انھیں مبا رک باد پیش کی ،اس موقع پر گورنر سعید الزماں صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اردو کے فروغ نیز قائد اعظم ?اور علامہ اقبال ? کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل تک پہنچانے کے لئے منظم کو ششیں کی جانی چاہئے۔وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ قانون و انصاف کے ایوانوں سے طویل تعلق کے باعث جسٹس ( ر) سعید الزماں سندھ کے عوام کے مسائل کے حل ، شہر کے امن کی بحالی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ عرفان صدیقی نے گورنر کو اپنے زیر اہتام چلنے والے علمی و ادبی اداروں نیز قا ئد اعظم کے مزار کی آرائش و زیبائش کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :