فائن آرٹس، کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور آرٹ ہسٹری میں داخلے کے لیے رجحان ٹیسٹ پیر 14 نومبر ہوگا

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)جامعہ سندھ جام شورو کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے انچارج ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائن آرٹس، کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور آرٹ ہسٹری میں داخلے کے لیے رجحان ٹیسٹ پیر 14 نومبر 2016ء کو صبح 9 بجے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں 200 نشستوں کے لیے 2 ہزار امیدوار شرکت کریں گے جبکہ تمام امیدواروں کو بتائے گئے وقت اور جگہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ امیدواروں کو ٹیسٹ کے لیے مطلوبہ سامان بھی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔