Live Updates

پی ٹی آئی نے دھرنے سے قبل گرفتار ہونے والے کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کردیں

تحریک انصاف کے کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ،ْ عمران خان کی ہر کال پر باہر نکلتے ہیں ،ْ جہانگیر ترین

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین نے دھرنے سے قبل گرفتار ہونے والے کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد مارچ اور دھرنے سے قبل گرفتار ہونے والے کارکنوں کے اعزاز میں ملتان میں تقریب منعقد کی گئی جس میںجہانگیر خان ترین نے شرکت کی اور کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے اور عمران خان کی ہر کال پر باہر نکلتے ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاناما لیکس پر وزیر اعظم نے پہلے ہی سات ماہ ضائع کردیے اور اب ان کے وکیل عدالت سے تاریخیں مانگ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات