ایٹمی قوت کے حامل ملک کے وزیر داخلہ کی قومی سلامتی پر کوئی توجہ نہیں ،ْمشیر اطلاعات سندھ

بلاول کو بچہ کہنے پر برا نہیں مناتے ،ْ چوہدری صاحب آپ چچا کہنے سے کیوں چڑتے ہیں ،ْ مولا بخش چانڈیو

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:15

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت کے حامل ملک کے وزیر داخلہ کی قومی سلامتی پر کوئی توجہ نہیں، قومی سلامتی سے لاتعلق ہوکر آپ کو بلاول پر بات کرنا اچھالگتا ہی انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گزشتہ روز بلاول بھٹو کے حوالے سے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول صاحب کا لہجہ ، باتیں ملک کے غریب لوگ سنتے ہیں ،ْآپ انہیں بچہ کہتے ہیں ہم برا نہیں مناتے، چوہدری صاحب آپ چچا کہنے سے کیوں چڑتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار بھی ان بزرگوں میں سے ہیں جو اپنی عمر بھولنا چاہتے ہیں ،ْآپ اپنی بات کریں بتائیں پاناما کیسے حل ہوگا، آپ کیوں نہیں اپنے وزیراعظم کی طرف سے بولتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پیپلز پارٹی نہیں وزیراعظم کے دشمن ہیں، وہ پریشان ہیں کہ عمران خان کا دبائو کیوں ختم ہوگیا، وہ چاہتے ہیں میاں صاحب ہر وقت بحران میں رہیں، وہ اپنے فرمائشی سوال کرواکر پیپلز پارٹی پر بولتے ہیں، لڑنا چاہتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پنجاب آرہے ہیں، یہ سن کر آپ کو ابھی سے پسینے آرہے ہیں،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ابھی تو بلاول صاحب آغاز کررہے ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغام ہے چوہدری صاحب پاناما آپ کو نہیں چھوڑے گا، پاناما آپ کو گھر بھیجے گا،کب تک بھاگیں گے آپ ،ْآپ کو حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :