مخدوم جاوید ہاشمی کا ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ

بنیادی طورپر مسلم لیگی ہوں اور مجھے مسلم لیگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،ْابھی فیصلہ نہیں کیا ،ْ میڈیا سے گفتگو ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے ،ْسینئر سیاستدان

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:15

مخدوم جاوید ہاشمی کا ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طورپر مسلم لیگی ہوں اور مجھے مسلم لیگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ، یہ سوچ اب چھوڑ دینی ہو گی کہ سارے فیصلے اب پنجاب میں ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ اکثریتی حمایت کچھ نہیں ہوتی ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ اب دوسرے ممالک میں ٹانگ اڑانے والا ملک نہیں رہا اسکے اپنے ملک میں آگ لگی ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسرا گوربا چوف ہے لیکن یہ اس سے بھی بدتر ہو گا جسکی پالیسیوں سے امریکہ تقسیم ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چائنا ہمارے ملک میں آیا ہے ، چائنا دینے والا اور امریکہ لینے والا ہے اسکی معیشت اور ڈالر بیٹھ رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ نیا تھنک ٹینک بنا کر آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اکثریت کا ووٹ ، طاقت کا نہیں تباہی کا ووٹ بن جائے گا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مقررہ مدت پوری نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکا 4 سالوں سے 15 سال کے درمیان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر جزیرے کی شکل اختیار کر لے گا ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایران ، عراق ، لیبیا اور اب حوثی باغیوں کے ہاتھوں سعودی عرب کی افواج تباہی کے دہانے پر ہیں ،ْمودی کی پالیسی بھارت کو تباہ کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :