انٹربورڈز کبڈی چیمپئن شپ 15نومبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:10

انٹربورڈز کبڈی چیمپئن شپ 15نومبر سے شروع ہوگی
ملتان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) آل پاکستان انٹربورڈز کبڈی چیمپئن شپ 15نومبر سے ملتان بورڈ گرائونڈ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے ایجوکیشن بورڈز کی کبڈی ٹیمیں اس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ملتان کبڈی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا جس میں 20کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں سے 16کھلاڑیوں کا نام کااعلان اگلے دو روز میں کردیاجائے گا۔ظہور گجر ملتان کبڈی ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :