پنجاب میں ہر سال نمونیا سی40 ہزا رسے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،ڈی سی او بہاولنگر

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:54

چشتیاں۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈی او سی بہاول نگر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر سال نمونیا سے 40 ہزا رسے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لہذا احتیاطی و تدارکی اقدامات سمیت بروقت علاج سے ہی اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے، یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال بہاولنگر میں ورلڈ نمونیا ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کو نمونیا سے بچانے اور علاج کی بہترین سہولتیں بہم پہنچانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور بچوں میں نمونیا کی علامات کی صورت میں فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں ،سیمینار کے اختتام پر نمونیاسے بچائو کیلئے شرکا ء نے ضلع کونسل سے ای ڈی او صحت کے دفتر تک آگاہی واک بھی کی۔

متعلقہ عنوان :