چشتیاں، بزرگ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:54

چشتیاں۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) چشتیاں کے نواحی گائوں چک 38فتح کا 65سالہ بزرگ محمد رمضان عدالت سے مقدمہ کی پیروی کے بعد موٹر سائیکل پرگھر جاتے ہوئے پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دی، محمد رمضان کے بھتیجوں کے مطابق رمضان کو اسکے بھانجوں نے مبینہ طور پر ہلاک کیا ہے کیونکہ ان کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ چل رہاہے، پولیس کے مطابق محمد رمضان کے جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقیقت واضح ہو سکے گی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :