حکومت پنجاب چھوٹے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے، ڈی سی او

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:54

چنیوٹ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیر اعلی کسان پیکج کے اثرات چھوٹے کسانوں تک پہنچانے کیلئے متعلقہ محکمے تیز رفتاری سے کام کریں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر محمد ایوب خان بلوچ نے کسا ن پیکج کے حوالے سے ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،ڈی سی او کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب چھوٹے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے جس کے لیے کسان پیکج کا اعلان کیا گیا تھا،پنجاب حکومت نے کسان پیکج کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم رقبے کے مالک چھوٹے کسانوں اور زمینداروںکو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام شروع کر رکھے ہیںجس کے تحت فارمر ڈے کا انعقاد، آگاہی پروگرام، سولر سسٹم کی تنصیب، کسانوں کی رجسٹریشن، سمارٹ کارڈ کا اجرا ء اور بیج کی فراہمی کے علاوہ مشینی طریقوں سے کاشت کاری کو فروغ کی حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اجلاس میں ڈی سی او کے علاوہ ا ے ڈی سی ثناء اللہ ،ای ڈی او زراعت محمد اعظم ،ڈسڑکٹ زراعت آفیسر شاہد حسین کے علاوہ کسان تنظیوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :