کوآپریٹو فارمنگ کے ذریعے شہریوں کو سستا اور خالص دودھ فراہم کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، کمشنر

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51

ساہیوال۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)کو آپریٹو فارمنگ کو موثر اور با مقصد بنانے کیلئے کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تینوں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن افسران اور متعلقہ محکمے کے افسران سمیت ماہر ین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ساہیوال نے ہدایت کی کہ کوآپریٹو فارمنگ کے ذریعے ڈویژن بھر میں شہریوں کو سستا اور خالص دودھ فراہم کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس مقصد کے لئے کھاد‘بیج اور زرعی ادویات بنانے والے معروف اداروں کو شامل کر کے مذکورہ مقصد حاصل کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی غذاکی اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے ہم تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا ئیں گے۔ابتدائی طور پر خالص دودھ کو جمع اور محفوظ کرنے کے علاوہ فروخت کرنے کے لئے جملہ انتظام اگلے چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے۔