ملاکنڈ ،ْ صوبائی والی بال ٹورنامنٹ کا درگئی میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51

ملاکنڈ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)صوبائی والی بال ٹورنامنٹ کا درگئی میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔اس موقع پر تحصیل نائب ناظم درگئی حاجی اعظم خان (جھاڑی) مہمان خصوصی تھے جنہوںنے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر ممبر ضلع کونسل حاجی طیب خان ، چیئرمین ویلج کونسل درگئی شمشیر علی خان ، کونسلر شیر نواب خٹک ، عنایت خان اور سید مولا سمیت علاقائی عمائدین اور تماشائیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ صوبائی ٹورنامنٹ کا فائنل آج 13نومبر اتوار کے روز دو بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ ہونگے ۔ فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے ۔