گوجرہ،دو مسلح افراد نے محنت کش کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا ،رکشہ چھین کر فرار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:41

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) دو مسلح افراد نے محنت کش کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا اور رکشہ چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 93 ج ب کا ما جد علی اپنے چنگ چی رکشہ پر سوار ہوکراڈا دواکھڑی سے گائو ں آ رہا تھا کہ دو موٹر سا ئیکل سوار غلام مصطفی اور علی حماد سکنہ چک نمبر 281 ر ب آ گئے اور گن پو ائنٹ پر رکشہ روک لیا اور رکشہ حوالے کرنے کو کہا تو مذاحمت پر انہو ں نے ماجد علی پر فا ئرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا تو ملزمام رکشہ لے کر فرار ہو گئے صدر پولیس نے اطلا ع ملنے پرمقدمہ درج کرکے دونو ں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :