ہڑپہ، مہنگے داموں سبزیاں فروخت کرنے پر چاردوکانداروں کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:41

ہڑپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)مہنگے داموں سبزیاں فروخت کرنے پر چاردوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔نواحی گاؤں90/9-Lمیں ابرارحسین چاول ،بیسن اور سرخ مرچ ‘چرچ روڈ پر محمد بوٹاٹماٹر اور سبزیاں ‘شفیق ادرک اور جعفر ٹماٹر اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں اختر علی کمبوہ نے کارروائی کرکے چاروں ملزمان نے کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیاہے تاہم پولیس کی طرف سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔