جامعہ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی کی ابترصورتحال ،ناقص اشیا کی فروخت پر کینٹین کوسیل کردیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) جامعہ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی کی ابترصورتحال اور ناقص اشیا کی فروخت پر کینٹین کوسیل کردیا۔

(جاری ہے)

طلبہ کی شکایت پر جامعہ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے کینٹین پر چھاپہ مارا۔ کاروائی کیدوران ضلعی انتظامیہ نے ناقص خوراک اور صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر کینٹین کوسیل کردیا اور منیجر کو بھی حراست میں لے لیا۔ طلبہ کی جانب سے کینٹین کے کھانوں میں مکھیوں کی موجودگی کی شکایت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :