دینہ‘دی ایجوکیٹر سکول گوجرانوالہ کی فلائنگ کوچ تیز رفتاری باعث حادثہ کو شکار‘متعدد طلباء وطالبات شدید زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:39

دینہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) دی ایجوکیٹر سکول گوجرانوالہ کی فلائنگ کوچ چک اکا دینہ کے قریب بوجہ تیز رفتاری حادثہ کو شکار۔متعدد طلباء وطالبات شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ دی ایجوکیٹرسکول کی فلائنگ کوچ بسلسلہ ٹرپ اپنے طلباء وطالبات کو اسلام آباد لے جارہی تھی کہ دینہ کے قریب چک اکا کے قریب تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 30طلباء وطالبات زخمی ہوئے جن میں سے 9طلباء اور 6طالبات شدید زخمی ہوئے 1122ریسکیو نے شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پہنچا دیا۔ شدید زخمی ہونے والے طلباء وطالبات کے نام اذان ولد ارشاد، وقاص ولد عبداللہ، عبداللہ حسین،ذین عامر ولد زین العابدین،حافظ جاوید ولد منظور حسین، منیر حسین ولد نثار احمد، عبدالعزیزولد سید اللہ، زین اقبال،علی اکرم محمد اکرم، محمد منیب حنیف،عبدالحارث شاہد،زین افضل محمد افضل،علی رضاعلی، امیر معاویہ، محمد عظیم عبدالرحمن،یحییٰ زین العابدین، اظہر شاہ،شبنم اسلم،عبدالحمید،زعفران عبدالرحمن شاہ محمدشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :