وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی کاموں کی بوچھاڑ کر دی ہے ‘دھرنا پارٹی ملک کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں ‘کل بھی نواز شریف کا دامن صاف تھا اور آج بھی وزیر اعظم کا دامن صاف ہے یہ لوگ امن کے دشمن ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری ندیم عباس ربیرہ کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی کاموں کی بچھاڑ کر دی ہے دھرنا پارٹی ملک کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں کل بھی نواز شریف کا دامن صاف تھا اور آج بھی وزیر اعظم کا دامن صاف ہے یہ لوگ امن کے دشمن ہیں اور ملک میں افرا تفری پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ہے خان صاحب کا وزیر اعظم کاخواب کبھی نہیں پورا ہو گا یہ ہواؤں کی دنیا میں بستے ہیں موجودہ حکومت نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کا خیال رکھا ہے اور انکی سہولت کے لیے انہوں نے کو شش کی ہے اُنکے مطالبے پورے کیے جائیں جس میں سوئی گیس ،روڑ،بجلی مہیا کی جا ئے جس کے مطابق ہم نی11جیڈی چک بدھے والا کو سوئی گیس فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کردیا ان خیالات کا اِظہار انہوں نے مرزا محمدابراھیم کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے سوئی گیس 11جیڈی بدھے والا میں شعلہ نکال کر سوئی گیس کا افتتاح کیا اس مو قع پر سوئی گیس کا نما ئندہ ندیم اسلم رانا،رضااحمد ربیرہ، چوہدری عمرسلیم ،مرزا محمد ابرا ھیم،چوہدری جاویداقبال کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی انہو ں نے کہا کہ سوئی گیس سے 11جیڈی بدھے والا،14ون آرحیدرپورہ ،11جیڈی کالا پور مستفید ہو نگے اور ہر گھر میں گیس چلے گی آنے والا وقت بھی انشا اللہ مسلم لیگ کا ہو گانواز شریف نے عوام کو انصاف انکی دہلیز پر پہنچانا موجودہ حکومت کا کام ہے اورچوہدری ندیم عباس ربیرہ ایم این اے نے 11جیڈی بدھے والا کوجناز گاہ کی چار دیواری،پینے کا صاف پانی اور کچی آبادی پھلروان کو بجلی دینے کا اعلان کیا ۔