فو جی افسران کا ضلع اٹک میں شہداء کے گھروں کا دورہ ‘شہداء کی لواحقین کو ان کے مسا ئل حل کرنے کی یقین دہا نی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)فو جی افسران کا ضلع اٹک میں شہداء کے گھروں کا دورہ شہداء کی لواحقین سے ملا قا ت کے علا وہ ان کے مسا ئل معلوم کئے اور حل کی یقین دہا نی کرا ئی HAVIANرجمنٹ کے سا بق کما نڈنگ آ فیسر بریگیڈئیر (ر) طارق اور کرنل (ر) آ زاد نے اپنے یو نٹ کے شہدا ء کے مسا ئل معلوم کر نے کے لئے ضلع اٹک کا دورہ کیا اور شہدا ء کے لو احقین سے ان کے مسا ئل معلوم کئے شہدا ء کے بچوں سے ملا قا ت بھی کی اور ان کے تعلیمی مسا ئل سنے کیپٹن (ر) شا جہان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان افسران نے شہداء کے بچوںکو تعلیمی سہو لتیں دینے اور دیگر مسا ئل کے حل کے لئے متعلقہ فوجی حکام سے بات کی اور تعلیمی ادا روں کا دورہ کر کے پرنسپل صاحبان سے شہداء کے بچوں کے حوالے سے خصوصی ڈسکس کی کیپٹن شا جہا ن اور دیگر (ر) فوجی افسران نے ان افسرا ن کا ضلع اٹک کا دورہ کر نے پر شکریہ ادا کیا ہے۔