مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ‘کشمیری اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں ‘بھارتی مظالم ‘تشددو بربریت مظلوم کشمیر عوام کو پاکستان کے حق میں رائے دینے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے نہیں روک سکتی

سابق ڈپٹی سپیکر و رکن آزاد کشمیر کونسل راجہ محمد صدیق کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سابق ڈپٹی سپیکر و رکن آزاد کشمیر کونسل راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے کشمیری عوام نے اپنے خون سے اس مسئلہ کی آبیاری کی ہے بھارتی مظالم ،تشدداور بربریت مظلوم کشمیر عوام کو پاکستان کے حق میں رائے دینے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے نہیں روک سکتی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نواز شریف کی قیاد ت میں اس مسئلہ کو نئے سرے سے اُٹھایا ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو استصواب رائے سے نہیں روک سکتی کشمیریوں کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیری وزیر اعظم اور صدر دونوں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لانے اور اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ کے بھائی کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے نواز شریف آزاد کشمیر کی قیادت اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بھائیوں کی قربانیوں سے یہ مسئلہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے شدت کے ساتھ محسوس کیا جارہا ہے وزیر اعظم نواز شریف اس مسئلہ کے حل کے لیے کشمیر ی اور پاکستانی شخصیات پرمشتمل ایک وفد تشکیل دے جو تمام ممالک کے دورے کر کے اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر اجاگر کر ے تاکہ یہ مسئلہ جلد سے جلد حل ہو اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت مل سکے ۔