گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی گورنر سندھ کے عہدے پر تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعیدالزماں صدیقی گورنر کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے،وہ طبی بنیادوں پر اس عہدے کے قابل نہیں ہیں اس لیے عدالت گورنر سندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔