ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل اولین ترجیح ہو گی۔ گورنر سندھ

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی سے وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے چیئرمین اور سابق چیف سیکریٹری سندھ جاوید اشرف حسین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جاوید اشرف حسین نے گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں بطور گورنر سندھ بلا تفریق عوام کی خدمت کروں گا اس ضمن میں عوامی فلاحی بہبود کے ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :