کامسٹس واہ کینٹ میںآئی ٹی پروفیشنلز کی صلاحیتوںکو اجاگر کرنے کے لئے وژن سپارک2016کے عنوان سے مقابلوں کا اہتمام

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) کامسٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی آئی ٹی)واہ کینٹ میں 700ابھرتی آئی ٹی پروفیشنلز کی صلاحیتوںکو اجاگر اور انہیں جدید تکینک سے متعارف کرانیکی غرض سے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔وژن سپارک2016کے عنوان سے سی آئی آئی ٹین کے 14ویں سالانہ مقابلوں میں ملک بھر کی 30یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے سات سو طلباء و طالبات نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سی آئی آئی ٹی واہ کینٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب اکرم نے میگا ایونٹ کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پرفیشنلز اور نئی نسل کو عصر حاضر کی دنیا سے متعارف کرانے کیلئے اس قسم کے مقابلوں کا اہتمام ضروری ہے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل(ای۔گورننس)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف نے مقابلے جیتنے والوں میں شیلڈز،سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کئے۔شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر احسان اللہ منیر نے اپنے اختتامی ریمارکس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عصر حاضر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ورلڈ کلاس آئی ٹی پروفیشنلز تیا ر کئے جائیں گے۔