ناظم اعلیٰ جنگلات سردار شفقت عزیز نے دورہ بھمبر میں اخراجات خود ادا کر کے نئی روایت قائم کر دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:26

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ناظم اعلیٰ جنگلات سردار شفقت عزیز نے دورہ بھمبر میں نئی روایت قائم کر دی ،اپنے دورے کے دوران سردار شفقت عزیز نے جنگلات ریسٹ ہائوس بھمبر میں قیام کیا اور اپنے قیام کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے ،ناظم اعلیٰ جنگلات آزادکشمیرنے وزیٹر رینٹ بک پر اپنے ہاتھ سے انٹری کی اور کمرے کا کرایہ اپنی جیب سے ادا کیا۔

(جاری ہے)

بھمبر کے عوامی حلقوں نے ناظم اعلیٰ جنگلات کی طرف سے دورہ بھمبر کے دوران نئی مثال قائم کرنے کو سراہا ہے ۔