Live Updates

سمبڑیال،تحصیل اور ضلعی سطح پر مخصوص نشستوں پر کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے ،حکومتی ٹولے کو ٹف ٹائم ملے گا،پی ٹی آئی رہنما محمد اسلم گھمن

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:26

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے راہنما بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن نے کہا ہے کہ تحصیل اور ضلعی سطح پر مخصوص نشستوں پر کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے ،ہمارے منتخب کونسلرز پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر مخالفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،ضلعی چیئرمین شپ کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے حکومتی ٹولے کو ٹف ٹائم ملے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ دڑاں میں کسان سیٹ پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اعجاز احمد ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب کونسلرز تحصیل و ضلع میں شہریوں کی فلاح و بہبود ،تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ،غلط فیصلہ تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کو ترقی سے اور لوگوں کو سہولیات سے بہت دور لے جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر کرپٹ ترین حکمران طبقہ کو للکارا ہے کیونکہ تحریک انصاف جمہوریت پسند پارٹی ہے ہم کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنے آئے ہیں ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں امیر اور غریب کو یکساں سہولیات میسر ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :