کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتما م بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

مختلف سکالرز نے اپنے تحقیقاتی مقالہ جات پیش کئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میںطلبہ وطالبات اور سکالرز نے شرکت کی، کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے کانفرنس کے پیٹرن انچیف اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد اور CEPC کے ڈاریکٹر عثمان حیات نے خطاب کیا، ڈاکٹر منصور کا کہنا تھا کہ دنیا میں گلوبلائزیشن کی وجہ سے ہر میدان میں نت نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، دنیا کی دوسری قوموں کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،کانفرنس کے ترجمان محمد فیصل ملک نے صحافیوں کو اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، کانفرنس مختلف سیشنز پر مشتمل تھی اور مختلف سکالرز نے اپنے تحقیقاتی مقالہ جات پیش کیے، ترجمان کے مطابق یہ کانفرنس ڈاکٹر شازیہ اختر کی سرپرستی میں انعقاد پذیر ہوئی، اس کانفرنس کے ایک حصہ تحقیقی تربیتی ورکشاپ کیلئے مختص کیا گیا تھا جس میں خصوصی طورپر فرانسیسی سکالرز ڈاکٹر عمر فاروق نے خصوصی شرکت کی اور منیجمنٹ کے حوالے سے نئی ابھرتی ہوئی جہتوں پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے منتظمین میں مہر نواز ،نوید الیاس، مدثر غنی،ا قصی انعم ملک اور دیگر شامل تھے، کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وہاج سراج تھے، آخر میں اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد اور شیلڈ پیش کیے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اور دیگر نے کانفرنس کے منتظمین اور خصوصی طورپرکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر شازیہ اختر کو مبارکبا دپیش کیا ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :