ہمارے پاس اچھے سیا ست دان ہیں لیکن وہ جدید ٹیکنا لوجی سے محروم ہیں،مقررین

اس وقت ملک سا ئنس کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لیکن پھر بھی تعلیم لازمی ہے ،سائنس فاونڈیشن جعفرآباد کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:26

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) اس وقت ملک سا ئنس کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لیکن پھر بھی تعلیم لازمی ہے کوئی کتنی بڑی پوسٹ پر ہو لیکن استاد کی عظمت زیادہ ہے ، سائنس کے لئے ہمیں کافی کچھ چیزوں کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر جاوید انور شاہوانی، میں ڈاکٹر قدیر خا ن اور ادیب رضوی کو خیراج تحسین پیش کر رہا ہوں ،چیر مین میر عامر خا ن جمالی ، جعفرآباد تعلیمی لحاظ سے نمبر 1پر ہے ڈی ای او ملا محمد اور دیگروں سائنس فاونڈیشن جعفرآباد کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب تفصیلات کے مطا بق اوستہ محمد میں سائنس فاونڈیش کی جانب سے سائنس کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری اور غیر سرکا ری اسکولوں کے اسا تذہ اور طلباء اور طالبات نے شرکت کی او ر اس موقع پر بچوں نے سا ئنس کی ترقی پر روشنی ڈالی ، اس تقریب سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شاہوانی ، چیرمین میر عامر خا ن جمالی ڈی ای او ملا محمد منظور سومرو، سعد احمد نعمانی سجاد ابڑو، شیر محمد سومرو ، عبدالروف اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا سائنس کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن پاکستان پیچھے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے سیا ست دان ہیں لیکن وہ جدید ٹیکنا لوجی سے محروم ہیں اسکولوں میں استا د تو سائنس کے ہیں لیکن ان کے پاس آلات نہیں ہیں ، ڈپٹی کمشنر جاوید انور نے کہا کہ سا ئنس کی بدولت ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں لیکن ہمارے پا س وسائل کم ہیں انہوں نے کہا کہ سب ترقی کے لئے تعلیم ضروری ہے میں نے تعلیم کی طرف توجہ دی تو اب صوبائی سرکار پوچھتے ہیں کیا آپ نے جو کام شروع کیا وہ باقی اضلاع کو بھی بتائیں ، انہوں نے کہا کہ سائنس میوزم ڈیرہ اللہ یار کو دونگا اور استہ محمد کے لئے بھی چیرمین اور میں ملکر کوئی راستہ نکالتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ استاد کی عظیم مقام ہے جو بھی جہاں پہنچے گا لیکن پڑھا نے والا استاد ہی ہے اس لئے استا دوں کی عزت کریں ، انہوں نے کہا کہ کل ضلع جعفرآبا د میں این نئی پرائمری اسکول کی ہم نے اوپنگ کی یہ ہماری کامیا بی ہے ، میں نے دس ولیج ماڈل اسکول کی منظوری این جی اوز سے فنڈ لیا دس اور لونگا ، اس کے علا وہ میڈل گرلز اسکول ایری گیشن کو اپ گریڈ بھی کیا اور اسکول کی بلڈنگ بھی منظور ہوا جو بلوچستان میں ایک مثالی ہو گا ، انہوں نے کہا کہ نقل کا خاتمہ کرنا ہوگا نقل سے پاس ڈگری کی کوئی اہ اس ہمیت نہیں اس لئے تعلیم حاصل کریں ، اس موقع پر چیرمین میر عامر خان جمالی نے ایک اچھی نظم پیش کرنے پر طا لب علم کو اپنی زاتی قیمتی گھڑی انعام دیا اور خطاب میں کہا کہ میں ڈاکٹر قدیر خان اور ادیب رضوی کا سلام پیش کرتا ہوں اور ڈی سی کو ہر تعاون کا یقین دلوایا اور کہا کہ ضلع جعفرآباد کسی اور ضلعے سے کم نہیں تعلیمی لحاظ کے ساتھ ساتھ ڈی سی بھی ایک لائق آفیسر ہیں ، اس سے قبل بچوں نے تقاریری مقابلے میں حصہ لیا اور جیتنے والوں میں ٹرافی شیلڈ اور سند تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ایس ڈی ایم دھرمو بھوانی ، تحسیلدار ڈیرہ اللہ یار، منظور خان پہنور، نائب تحصیلدار اوستہ امداد خا ن مری ، غلام مصطفی خان رند ، نائب چیرمین نیاز احمد عمرانی اور دیگر معتبرین بھی موجود تھے ، اس موقے پر غلام مصطفی خان نے سائنس فاندیشن کے لئے تین ہزار فٹ زمین مفت دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :