انتخابات سر پر ،پنجگور میں بیروزگاری پیدا ہو گئی 300 پوسٹوں کو ایک ضلع میں دینا سراسر زیادتی ہے ،مجید خان اچکزئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء)پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انتخابات سر پر ہے اور پنجگور میں بیروزگاری پیدا ہو گئی 300 پوسٹوں کو ایک ضلع میں دینا سراسر زیادتی ہے پشین اور دیگر اضلاع کو شامل نہ کرنا بدنیتی کی انتہا ہے اور ان تمام پوسٹوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر کا کام صرف اپنے حلقے حد تک نوکریاں دینا ہے تو پھر یہ جمہوریت نہیں ہے محکمہ زراعت میںبھی اسی طرح سینکڑوں ملازمتوں کو ایک ضلع کے حد تک کر دی گئی جس ضلع میں کلاس فور کے ملازم کے بجائے دوسرے اضلاع سے لگائے جا تے ہیں اس کو کسی طور پر برداشت نہیں کرینگے یہ طریقہ کار غلط ہے کہ صرف ایک ضلع کو نوازنے کیلئے 300 پوسٹیں کو لے جا تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ابھی پنجگور تمام اضلاع سے بڑا ضلع ہے کہ انہیں300 پوسٹیں دیا اور کوئٹہ کے بعد سب سے بڑا ضلع پشین کو نظرانداز کیا پشین اور دیگر اضلاع کو شامل نہ کرنا بدنیتی کی انتہا ہے اور ان تمام پوسٹوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔